اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پرحملے کی مذمت کی اورشہداء کے ورثا ءسےہمدردی کا اظہارکیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہداءکےبلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں،بلوچستان کی ترقی کوسبوتاژ کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت کی اور حملے میں شہیداہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کیلئے قربان کیں۔