Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2021 10:48pm

نئی آٹو انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے نئی آٹو انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی ۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے ۔ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پرٹیکس چھوٹ کی تجویزہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئی آٹو انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی ۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویزہے ۔ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پرٹیکس چھوٹ کی تجویزہے ۔

چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے ،مقامی طورپرتیارکردہ گاڑیوں پرایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور چھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق پالیسی میں ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔اور درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی تجویز ہے ۔

نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقررکرنے کی تجویز ہے ۔ کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز ہے ۔

پالیسی میں کارسازکمپنیوں کیلئے آئندہ سال میں 2 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف ہے ۔ کارساز کمپنیوں کیلئے 2024 میں 4 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ کارساز کمپنیوں کیلئے 2025 میں7فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔

پالیسی میں گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز ہے ۔

پالیسی میں وزارت تجارت کو بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری دینے کی تجویز ہے ۔اور گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات کی تجویزبھی دی گئی ہے ۔

Read Comments