راولپنڈی:ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابرکروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔
ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربے پر سائنسدانوں ،انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عکسری قیادت نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔