Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2021 02:16pm

بکا خیل پولنگ عملے کے اغواء کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا

اسلام آباد:ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل پولنگ عملے کے اغواء اور بیلٹ چھینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا،کیس کی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل پولنگ عملے کے اغوا ءاور بیلٹ چھینے کے معاملے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں بکاخیل کے واقعہ پر مشاورت کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے تحصیل بکا خیل کے معاملے پر کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا، الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 22 دسمبر کو کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے شکایت کنندگان اور متعلقہ فریقین کو 22 دسمبر کو طلب کر لیا۔

Read Comments