کھانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آگئی کیونکہ TikTok نے اعلان کیا ہے کہ وہ 300 کچن ریسٹورنٹس کھولے گا جو کہ اس کی سب سے وائرل فوڈ ڈشز پر مبنی ہوگا۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا کہ وہ مارچ 2022 سے ڈلیوری پر مبنی فوڈ سروس چین شروع کرنے کیلئے ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کے ساتھ شراکت کر رہا ہے۔
ٹک ٹاک کچنز "TikTok Kitchens" کے عنوان سے اس منصوبے کا مقصد TikTok کے مشہور کھانے اپنے مداحوں تک پہنچانا ہے۔
مینو میں کھانے کے پکوان شامل ہوں گے جنہیں TikTok پلیٹ فارم پر صارفین نے مقبول بنایا ہے، ان میں بیکڈ فیٹا پاستا، سمیش برگر، کارن ریبز اور پاستا چپس شامل ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ TikTok Kitchens 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا اور یہ نیشنل چین ریستوراں جیسے Buca di Beppo اور Bertucci's کی طرح کام کرے گا۔
جہاں ریستوران صرف ڈلیوری سروس یا بغیر کسی فزیکل اسٹور فرنٹ کے ڈرائیو کے ذریعے آرڈرز فراہم کریں گے۔