اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اورمشرقی پاکستان کی برسی پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ہماری تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات ہیں، ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا، آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان کی برسی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 16, 2021
آج کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات ہیں۔
ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا۔#APSPeshawar
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی سے عملدرآمد ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں، پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔
آج کے دن پوری قوم اپنے شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 16, 2021
آج کے دن ہم نے عزم نو کرنا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحدہے۔
نیشنل ایکشن پلان پرعملدآمد یقینی بنارہے ہیں تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر ناں ہوں۔