Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2021 11:58am

جنوبی کوریا : معروف برانڈ کے اشتہار پر پابندی عائد

Welcome

جنوبی کوریا میں ڈیری پروڈکٹ برانڈ نے ایک اشتہار بنایا جس کو بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

کوریا کی ایک معروف ڈیری پروڈکٹ برانڈ سیول مِلک کو حال ہی میں عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس برانڈ نے ایک ایسا اشتہار بنایا جس میں خواتین کا موازنہ گائے سے کیا جاتا ہے اور ایک آدمی کو خفیہ طور پر ان کی فلم بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لوگوں کے ردعمل کے بعد اشتہار کو سرکاری طور پر واپس لے لیا گیا۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سیول کمپنی ڈیری کوآپریٹو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا:

"ہم ان تمام لوگوں سے مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو سیول دودھ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے دودھ کے اشتہار کی ویڈیو کی وجہ سے تکلیف محسوس کی ہو"۔

انہوں نے مزید کہا:"ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ہم مستقبل میں اس طرح کے مسائل کو روکنے کے لیے مزید توجہ اور جائزہ لیں گے۔"

Read Comments