حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا گیا گیا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7روپے ایک پیسے کی کمی گئی۔
دوسری جانب مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے بڑھ گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اٹھانوے پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اٹھاسی پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اسی روپے پچاس پیسے کا ہے۔