امریکی فضائیہ کے 27 اہل کاروں کوکورونا ویکسین سے انکار کرنے پر معطل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے کورونا ویکسین لگاوانے سے انکار کرنے پر حاضر سروس اہل کاروں کی معطلی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اس سے قبل پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجیوں کو کورونا ویکسین لگانا لازمی قرار دے دیا تھا جب کہ حاضر سروس فوجیوں کی بڑی تعداد کو کورونا ویکسین پہلی دوز لگ چکی ہے۔
اس واقعے پرامریکی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ معطل اہل کاروں کو ایک موقع دیا جائے گا ور ان سے ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔