لاہور:پنجاب سے اسموگ کے بادل جانے کو تیار نہیں،لاہور آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں 420ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ہفتہ وار 3روزہ تعطیلات بھی کچھ کام نہ آسکیں، دھویں کے بادلوں نے پنجاب کے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لےرکھا ہے۔
لاہور آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے، مال روڈ اور ٹاؤن ہال کے گرد ایئر کوالٹی لیول 200، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 401اور ڈی ایچ اے فیز سکس میں اے کیو آئی 420ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں اے کیو آئی لیول بھی الگ رہا، راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈکیس 188، فیصل آباد 158اور رحیم یارخان میں اے کیو آئی لیول 139ریکارڈ کیا گیا۔