ہیٹی میں ٹینکر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی جبکہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہیٹی کے شمالی شہر کیپ ہینہ میں ٹینکر الٹنے کے بعد تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع کرنے کیلئے دوڑے، اسی دوران دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 20گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔
دوسری جانب ہیٹی کے وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیااور کہا کہ کیپ ہیٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کئے جائیں گے۔