Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2021 11:32pm

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تیس پیسے اضافہ

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت تیس پیسے بڑھ گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین ایک سو اٹہتر روپے میں کیا جارہا ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے ستر پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ملک میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سے قبل انتیس نومبر کو تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر مزید کڑی شرائط قبول کرلی ہیں۔

حکومت نے مبینہ طور پر بجلی کے نرخ میں 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر یہ سمجھوتہ پاکستانی حکام، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان طے پایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین، جو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن گئے تھے یہ پیغام دیا تھا کہ حکومت ٹیرف بڑھا دے گی۔

اس سے قبل، وزیر اعظم عمران خان اور شوکت ترین نے سرعام بیس ٹیرف میں اضافے کی مخالفت کی تھی کیونکہ ان کے مطابق نہ تو انڈسٹری اور نہ ہی دیگر زمرے کے صارفین اس کا نقصان برداشت کر سکیں گے۔

تاہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سخت مؤقف نے حکومت کو اپنے پہلے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

Read Comments