Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2021 08:15pm

اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات اہم دورہ، ولی عہدسے ملاقات

اسرائیلی کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔

یہ ملاقات کسی بھی اسرائیلی رہنما اور متحدہ عرب امارات حکمران کے درمیان ہونے والی پہلی اہم ملاقات تھی۔

ابوظہبی مں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ ایران کا مسئلہ ان کی بات چیت کے ایجنڈے پر تھا، جو گزشتہ سال امریکہ کی زیر قیادت علاقائی اقدام کے تحت اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باقاعدہ بنانے کے بعد ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایرانی سرگرمیوں کے بارے میں مشترکہ طور پر تشویش سفارتی اقدامات کی وجوہات مںڈ شامل تھیں، تو متحدہ عرب امارات بھی تہران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی کے وزیر اعظم بینیٹ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد کی مسکراتے ہوئے اور مصافحہ کرتے ہوئے تصاویر جاری کرتے ہوئے اسرائیلی رہنما کے دفتر نے ملاقات کو "تاریخی" قرار دیا۔

اسرائیل سفیرامیر ہائیک نے ایران کے بارے مں کسی بھی بات چیت کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا، لیکن انہوں نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو بتایا: "وزیراعظم یہاں صرف ایرانی مسئلے کو حل کرنے کے لے نہیں آئے تھے۔"

Read Comments