برسبین:آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلش ٹیم پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ کو ایک طرف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری جانب آئی سی سی نے بھی میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش ٹیم پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
میچ ریفری ڈیوڈ بون کی جانب سے 5 اوورز کی تاخیر پر انگلش ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ہر اوور کے بدلے انگلش ٹیم کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک پوائنٹ بھی کم کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے انگلش کھلاڑیوں پر بھی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ پر بھی پہلی اننگز کے 77 ویں اوور میں غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق دو سال کے عرصے میں اگر کوئی کھلاڑی 4 یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائٹس لیتا ہے تو اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔