اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے،جتنی مرضی سازشیں کرلیں ، کوئی ثبوت نہیں ملے گا، استعفی دیں چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان (ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پچھلے 3سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، شہباز شریف پر مختلف کیسز بنا کر جیل میں ڈالنے کی کوشش کی گی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے،اب اس تماشے کو بند ہونا چاہیئے،اپ خود چیئرمین نیب لگ جائیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سازشی دماغ ہیں، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو
ترجمان ن لیگ کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔