لاہور:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے زریعے کرانا لازمی قراردے دیا۔
حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے زریعے ووٹنگ لازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کےذریعے ہوں گے، میئر ، ڈپٹی میئر اورکونسلرز کا جوائینٹ پینل ہوگا، سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔
آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے ، تمام کیٹگریز کیلئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کیلئے عمر 21سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے عمر 25سال ہوگی، یوتھ کیلئےعمر کم ازکم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 32سال ہوگی، منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔