لاہور: پنجاب حکومت نے ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا۔
پنجاب حکومت نے ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کیلئےعملی اقدامات کئے ہیں،کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایئرریسکیو سروس گیم چینجر منصوبہ ہے، اس سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا،ریسکیو ایئر ایمبولینس منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ریسکیو سروس کیلئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،ایئر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزارعلاقوں تک رسائی ممکن ہوگی، منصوبے سے حادثات کے زخمیوں اوردیگر قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔