Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2021 10:37am

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

پنجاب میں دھویں کے بادل چھائے ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 387ریکارڈ کیا گیا۔

ا سموگ کے بادلوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو شہریوں کی پریشانی بڑھا رہے ہیں،لاہور سے آلودہ فضا کم ہی نہیں ہو رہی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہی ہے، آج لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس 387تک ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بہاولپور 329ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فیصل آباد کا اے کیو آئی لیول 245ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments