Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2021 11:49am

آغاسراج درانی ضمانت کیس: سپریم کورٹ نے 2شریک ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت کیس میں 2شریک ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ آغاز سراج درانی کے وکیل نے وراثتی جائیداد کا درست تخمینہ نہ ہونے کا مؤقف اپنایا۔

جسٹس عمرعطاءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

آغا سراج درانی کے وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم پر آغا سراج درانی نے نیب اتھارٹیز کو گرفتاری دے دی، احتساب عدالت نے جوڈیشل کردیا ہے ،آغا سراج درانی کی وراثتی جائیداد کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال نے نیب کو نوٹسز جاری کرنے کے ریمارکس دیئے تو نیب نے جواب جمع کرانے کا بتایا ۔

عدالت عظمیٰ نے جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو دینے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے 2شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع دیتے ہوئے سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Read Comments