Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2021 01:54pm

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیخلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں ،اضافی ویلتھ ٹیکس سےمتعلق ایف بی آرکی اپیلیں خارج کی گئیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994سے1998 تک کاویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئےنوٹس جاری کئےتھےاوراضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس دیا جانا ضروری ہےلیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہبازشریف کوڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کرسکا، اضافی واجبات کےنوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعدبھیجےگئے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان نےایف بی آرنوٹس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیئےتھے، لاہور ہائیکورٹ نے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دے دیئے تھے جس پر ایف بی آر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Read Comments