نیویارک:پاکستان نے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کوپہنچایا ۔
خط میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو قتل عام کررہی ہے ۔
صدر سلامتی کونسل کو پہنچائے گئے خط میں وزیر خارجہ کی جانب سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔