اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔
خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیزکردیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق، پہلے مرحلے کیلئے 10کروڑ سے زائدبیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہور اور اسلام آباد میں ہورہی ہے، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19دسمبر کو ہوگی، بیلٹ پیپرز جماعتی بنیادوں پر چھاپے جارہے ہیں۔