اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 10 جانیں لے لیں جبکہ مزید 475 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,728 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,284,840 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید475نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 616 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 094 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 79 ہزار 995، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 689، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 728 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوااور پنجاب میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ بلوچستان اوراسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,023 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7621، خیبرپختونخوا میں 5842، اسلام آباد میں954، بلوچستان میں 360 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 876 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 905 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے327افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 42ہزار236مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 577 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 475 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 985 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔