لاہور:این اے 133ضمنی الیکشن لاہور میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا بازار گرم ہوگیا، پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی بھی ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔
لاہورکےحلقے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں نوٹوں کی بوریاں کھل گئی، پیپلزپارٹی کے بعد اب مسلم لیگ ن کی بھی مبینہ طورپر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو لیک ہوگئی،گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
فوٹیجز میں دیکھاجاسکتاہے کہ ووٹرزکےنام کا اندراج کرکے 2سے 3ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں اورشیر کے نشان کو ووٹ دینے کا حلف بھی لیا جا رہا ہے۔
ویڈیو منظرعام پرآنےکے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ کی امیدوار شائشتہ پرویز ملک کو نا اہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہورکے حلقہ این اے 133میں ضمنی الیکشن 5دسمبر کو ہوگا۔