لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں ڈسکہ ضمنی انتخابات دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو خط لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کی چوری میں ملوث افسران اور عملے کخلاکف قانونی کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن مزید تحقیقات کرکے وفاقی اورصوبائی سطح پر ذمہ داروں کخلاشف قانونی کارروائی کرے اور پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے اور ضلعی حکام کو مجرمانہ عزائم کے تحت ہدایات جاری کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملوث پائے گئے تمام ذمہ داروں کخلا ف قانونی کارروائی کا فوری آغاز کرے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کر کے عوامی رائے کی توہین کی گئی ہے۔