کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی، سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے 25لاکھ روپے کے عوض پی پی رہنماء فریال تالپور کو بیٹی کی تیمارداری کیلئےبرطانیہ جانے کی اجازت دی۔
یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کا نام ای سی ایل پر ہے، انہوں نے عدالت سے بیماربیٹی سےملاقات کیلئےبرطانیہ جانے کی اجازت مانگی تھی۔
وکیل عابدزبیری نے عدالت کو بتایا کہ دیگررہنماؤں کیخلاف اربوں روپےکے کیسزہیں،دیگررہنماؤں کوبیرون ملک سفرکی اجازت ہے،فریال تالپورپرصرف 3کروڑ روپےکاالزام ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
جسٹس کے کے آغانے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بینچ میں طویل عرصے سے پیش ہو رہے ہیں ، جانتے ہیں کہ تاخیر برداشت نہیں ۔
سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔