اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دعوت دی تھی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 5 اگست کےغیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے مظالم ڈھائے، 4 دسمبر سے شروع ہونے والی تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔