Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2021 11:35am

پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم سمیت 7 مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد تاتاراپولیس اسٹیشن کی حدودمیں رات گئے پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کےتبادلے میں2پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت حمزہ ولد حسین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ فراراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی،ملزمان کی فائرنگ سےاےایس آئی اورسپاہی شہیدہوا، کارروائی میں7ملزمان گرفتاراوراسلحہ برآمد ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوانے مزید کہا کہ روزانہ سینکڑوں کارروائیاں کی جارہی ہیں اور دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے کسی بھی علاقے میں چُھپ جاتے ہیں۔

دوسری جانب حیات آباد مقابلے میں شہید2پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

Read Comments