اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد جان سے گئے جبکہ 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,677 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,282,860 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 573 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 79 ہزار 720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 525، بلوچستان میں 33 ہزار456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 538 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 677 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 03،03 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 02 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,005 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7613، خیبرپختونخوا میں 5821، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 14 ہزار 188 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1,007 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح0.92 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,015افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 39 ہزار 995 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 038 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 350 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 755 ہزار 675 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔