اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار نیب کو قرار دے دیا اور کہا کہ معیشت کی تباہی میں نیب کا بڑا حصہ ہے ،ملک میں عدل کے نظام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہر ادارہ آئینی حدود میں رہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب تک نیب نےکتنےسیاستدانوں سےریکوری کی ہے؟،نیب بننےسےپہلےروپےکی قدربنگلادیش اوربھارت سےزیادہ تھی،ملک کی تباہی میں نیب کا بڑا حصہ ہے، نیب کے آرڈیننس جاری ہوئے4مہینےہوگئے، ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا، آرڈیننس جاری ہی نہیں ہوناچاہیئے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی حکومت اور عمران خان کی ناکامی ہے، حالات سدھارنےکیلئے ملک کو واپس آئین پر لانا ہوگا، نوازشریف اور مریم نواز کو حکم کےتحت سزا دلوائی گئی، حکمران آئین وقانون کو توڑنا چاہتےہیں تو ان کی مرضی ہے،مہنگائی عروج پرہے،کوئی پوچھنےوالانہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں اپنا کردارادا کررہی ہے، ہر ادارےکوآئین کےمطابق کام کرنا چاہیئے، ملک میں عدل کے نظام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہر ادارہ آئینی حدود میں رہے۔