کراچی :سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے نیپرا کوبجلی کی قیمت میں 4روپے 75پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی،سماعت 30 نومبر کو ہوگی،
مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کیلئے پھر بری خبر ہے، جی ہاں بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں مہنگے ترین اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافے کی درخواست کی۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پرسماعت 30نومبر کو کرے گی، اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 29پیسے کے اضافے کی درخواست دائر کر دی۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 2دسمبر کو کرے گی، منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 51کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔