لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کیلئے نشانہ بنایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک سےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ سامنے آنے سے ظاہرہوتا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکوسیاسی عمل سےباہررکھنے کیلئے نشانہ بنایاگیا،یہ ایک بڑی اسکیم کا حصہ تھا۔
سابق چیف جسٹس کے سامنے آنے والے نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔ https://t.co/M3LkySCPz8
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2021
شہباز شریف نے مزیدکہا کہ وقت آگیا ہےکہ اب غلطیوں کودرست کیا جائے،قوم نظام انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔
نوازشریف، مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی، مریم اورنگزیب
ادھر مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثارکی اعترافی آڈیو کلپ سامنے آئی ہے، نوازشریف ، مریم نواز کی سزاعدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثاقب نثار کے اعترافی آڈیو کلپ کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی، وہ سرخرو ہوئے، اللہ 'الحق' ہے،حق اور سچ کو سامنے لاکر رہتاہے۔
ثاقب نثار کے اعترافی آڈیو کلپ کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سے ختم ہوچکی،وہ سرخرو ہوئے۔اللہ 'الحق' ہے،حق اور سچ کو سامنے لاکر رہتاہے۔ثاقب نثار اور تمام ملوث کرداروں پر آئین اور قانون سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔یہ عدل کا امتحان ہے pic.twitter.com/yjl8UXayVg
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 21, 2021
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور تمام ملوث کرداروں پر آئین اور قانون سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،یہ عدل کا امتحان ہے۔
صحافی نےاداروں کےحکم پرخبر دی، جس سےنوازشریف نااہل ہوئے؟ شہباز گل
دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ایک صحافی نےپاناماکی رپورٹ فخریہ طورپرپیش کی، پہلےبھی وہ جھوٹی خبردے کرمعافی مانگ چکے ہیں،صحافی نےاداروں کےحکم پرخبردی،جس سےنوازشریف نااہل ہوئے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ جیو گروپ کے جرنلسٹوں نے پانامہ کی رپورٹ فخر یہ پیش کی اور اب یہ فرمانا چارہے ہیں کہ اُنہیں پانامہ کی اسٹوری کرنے کیلئے اداروں نے حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں میاں صاحب نااہل ہوئے۔
جیو گروپ کے جرنلسٹوں نے پانامہ کی رپورٹ فخر یہ پیش کی اور اب یہ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ اُنہیں پانامہ کی سٹوری کرنے کے لیے اداروں نے حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں میاں صاحب نااہل ہوئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 21, 2021
پہلے بھی نورانی صاحب اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔ pic.twitter.com/aMG3KbVu9a
شہباز گل نے کہا کہ پہلے بھی نورانی صاحب اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں، کیا ان رپورٹرز نے پانامہ کی اسٹوری اداروں کے حکم پر دی تھی جس پر میاں صاحب نا اہل ہوئے ؟۔