اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو غیرجانبدار رہنا چاہیئے،اسی طرح وہ معاون کردار ادا کرسکتے ہیں،کانفرنس کااختتام ایک مفرورشخص کی تقریرسےہورہاہے۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں فوادچوہدی کا کہنا تھا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا،مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا،یہ ججز اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں،ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے، میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 21, 2021