اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سرکاری زمینوں کی میپنگ مکمل کرلی، اب قبضہ گروپوں سے زمینیں واگزار کروانے کا مرحلہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے متعدد سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے جنگلات کے ڈیجیٹل نقشے بنالئے گئے ہیں،جنگلات کے 7لاکھ ایکڑ پر قبضہ ہے، لینڈ مافیا کیلئے یہ ریڈوارننگ ہے،ان نقشوں کی بنیاد پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ہوگا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ قبضہ گروپ جتنے مرضی بااثر ہوں سرکاری زمینیں ہر صورت واگزار کروائی جائے گی۔
پنجاب میں اسموگ سے متعلق ملک امین اسلم نے بتایا کہ ناسا کی رپورٹ ہے کہ نوے فیصد آلودگی کا مسئلہ بھارتی پنجاب سے ہے، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ فضائی آلودگی کیلئے کام کرے۔