Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2021 02:52pm

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف

ڈھاکا:پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

بنگلا دیش کیخلاف پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عافف حسین نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہدی حسن 30اورنور الحسن 28رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کیخلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں،محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہےجبکہ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی 20 کیلئے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

Read Comments