Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2021 09:18am

پاکستان میں مزید 460 افراد کورونا وائرس کا شکار، 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 10جانیں لے لیں جبکہ مزید 460 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,638 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,280,822 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 561 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 162 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 79 ہزار346، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار406، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10ہزار 404 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 521 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرہ کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا اورسندھ میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 2 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,986 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7609، خیبرپختونخوا میں 5809، اسلام آباد میں949، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 501 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,044 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 336 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41ہزار131کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 460 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 525 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments