اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کرے گا ، آج تحریک انصاف کی ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آج پارلیمان اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کرے گا ، آج تحریک انصاف ایک اورانتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔
انشاللہ آج پارلیمان اوْورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔