اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں گنے کی قیمت یکساں مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کسان ملک محمد اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چینی کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے، ہم کیوں سنیں؟ ۔
وکیل درخواست گزار نے چینی کی قیمتوں کی پالیسی پر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت ہم نوٹس جاری کریں، اسلام آباد میں گنے کی فصل تیار کی جاتی ہے نہ ہی یہاں شوگر پرائسز کمشنر موجود ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی جبکہ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔