اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 06 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,618 ہوگئی جبکہ 1,280,092 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 092 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 250 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 965 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 79 ہزار 190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 364، بلوچستان میں 33 ہزار 408، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 514 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 618 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 2 اور سندھ میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,980افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7604، خیبرپختونخوا میں 5801، اسلام آباد میں948، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 626 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,101 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے375افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 28 ہزار 848 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 435 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 216 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 452 ہزار 460 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔