لاہور:بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے کامران غلام کون ہیں؟۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، 20رکنی اسکواڈ میں پہلی بار 26 سالہ کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے۔
کامران غلام نے قائد اعظم ٹرافی کے 20-2021 کے سیزن میں11 میچز میں1249 رنز بنائے ہیں جس کے باعث انہیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کامران غلام جو ابھی پاکستان شاہینز کے ساتھ سری لنکا کے ٹور پر ہیں وہ 26 نومبر سے شروع ہونے والی بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
کامران غلام کے فرسٹ کلاس کیریئر پر نظر ڈالیں تو دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 33 میچز میں 51.34 کی اوسط سے 2516 رنز اسکور کیے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کامران غلام بائیں ہاتھ کے آف اسپنر بھی ہیں انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 26 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔