لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے ،داماد نے سسر اور 2سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔
تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ پر ہوئی جہاں شاہ زیب نامی ملزم نے اپنے سسر حامد شاہ، برادر نسبتی فرخ شاہ اور شاہ رخ پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے حامد شاہ اور اس کا بیٹا فرخ شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شاہ رخ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب کی بیوی ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی تھی، اسی رنجش پر ملزم نے سسرال جا کر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق مقتول حامد شاہ اور اس کا بیٹا فرخ شاہ دس روز قبل امریا سے وطن واپس آئے تھے جبکہ شاہ رخ بھی3روز قبل ترکی سے پڑھائی مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔
پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔