اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نوازشریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری،جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!۔
انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2021
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں ،وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہےکہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی! ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم ہو۔
کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی!ملزم بھی کوئ عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2021
وفاقی وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ ۔
بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2021
فواد چوہدری کامزید کہنا تھا کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی،جواب اس کا دیں۔