اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 06افراد جان سے گئے جبکہ 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,612 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,279,876 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 876ہ وگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 199ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 903 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 122، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 339، بلوچستان میں 33 ہزار 400، گلگت بلتستان میں 10ہزار 401 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 512 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر0 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 06افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 612 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 05اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,978افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7603، خیبرپختونخوا میں 5798، اسلام آباد میں948، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 1 86اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 791 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,111 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے298افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 28 ہزار 473 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار 466 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 240 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 419 ہزار 025 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔