اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں،بد قسمتی سےہرجگہ چھوٹےچھوٹےنوازشریف بیٹھےہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔
وفاقی حکومت یہ کبھی نہیں ہونے دے گی۔جرنلسٹوں کے قتل کے بعد اب بچوں کے سکول بند کرنے جارہی ہے سندھ حکومت۔کیا جنگل کا قانون ہے۔آپ لوگوں کی کارکردگی سب سے بدترین، اس حساب سے تو آپ سب کو بند کر دینا چاہئے۔ایسی پست زہنیت عذاب ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 14, 2021
وفاقی حکومت آپکو کسی صورت یہ سکول بند نہیں کرنے دے گی https://t.co/ANDcBCVU75
شہباز گل نے کہا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف،کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کا مخالف لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔