اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، متفقہ انتخابی نظام کی تشکیل سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 14, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ چینی کی قیمت میں 5نہیں ،10 نہیں،43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے ،دراصل ہمارا میڈیا 24گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔
چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں ترتالیس روپے تک کمی آگئ ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائ خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 14, 2021
فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔