ریاض:سعودی عرب نےمختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا جس کی شاہ سلمان نے منظوری دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا حکم دیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والےغیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ثقافت،کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کےاہل قرار دیئے گئے ہیں۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ سعودی شہریت ویژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق پیش کی جارہی ہے۔