Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2021 10:40am

محمدر ضوان اور شعیب ملک کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، شعیب اختر کا مشورہ

لاہور:راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نےانتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان اورشعیب ملک کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اس کے بعد بھرپور طریقے سے کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے اور فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بیمار پڑجانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ پریشان کن خبریں موصول ہورہی ہیں کہ شعیب ملک اوررضوان فلو کا شکار ہوگئے ہیں۔

اہم کھلاڑیوں کے بیمار پڑجانے پر شعیب اختر نےانتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپیں لگائیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اس کے بعد بھرپور طریقے سے کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے اور فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی آرام کررہے ہوں گے، مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے اسٹیم اور دوائیاں بھی لے رہے ہوں گے۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنا ہماری کرکٹ کی بہتری سے زیادہ ہماری قوم کا مورال بلند ہونے کیلئے بہتر ثابت ہوگا کیوں کہ قوم کو اصل جوش کا انجیکشن ورلڈکپ جیت کر لگے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا تھا لیکن قومی ٹیم کے 2 قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں آئے۔

پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Read Comments