طالبان حکومت کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہے، لیکن جب ٹیم ایونٹ میں موجود تھی اس دوران ہی بورڈ میں انتظامی تبدیلیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم اگلے روز ہی متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی کی آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔
تاہم اب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے انتظامی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان بورڈ کا کہنا تھاکہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف ملا محمد حسن اخوند نے میروائس اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔