راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرنے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی تازہ صورت حال پربات چیت ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتاہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔
برطانوی ہائی کمشنرنےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدرہیں ۔