اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس 2دن کے وقفے بعد آج ہوگا،اجلاس کا 37نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
سینیٹ کا اجلاس 2دن کے وقفے بعد آج شام ساڑھے 4بجے ہونے جارہا ہے ،جس کا 37نکات پر مشتمل ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
سینیٹرمشتاق احمد کی سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں زیرالتواء مقدمات کے حوالے سے تحریک ایجنڈے میں شامل ہے۔
سینیڑ سیمی ایزدی کا بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے فلاحی اقدامات پر تحریک ایجنڈے کا حصہ ہےجبکہ سینیٹر شیریں رحمان کی ماحولیات کی پالیسی کے حوالے سے تحریک بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ سید علی گیلانی کی خدمات کے حوالے سے قرارداد سینیٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ونگ کمانڈر نعمان کی شہادت اور ان کی قربانی پر قرارداد سینیٹ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس طرح جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے بل بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔